Federal Minister for Information Fawad Chaudhry 233

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے لیکن اس کے باوجود چیزوں کا استعمال بھی بڑھا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عمومی طور پر مہنگائی میں چیزوں کا استعمال کم ہوتا ہے لیکن استعمال بڑھنے سے لگتا ہے کہ ایک کلاس ایسی ہے جس کی آمدنی بڑھی ہے اور وہ مہنگائی سے متاثر نہیں ہوئی.
نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ بیرونی دورے کرنے چاہئیں۔ اب خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور وہاں کی قیادت چاہتی ہے کہ عمران خان صوبے کے دورے کریں ۔ عوام عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں اس لیے سب چاہتے ہیں کہ وہ عوام میں جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں