رپورٹ جدہ : امداد حسین لک ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سعودی عرب میں پاکستان قونصل خانے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا صرف اس کے انتظامی امور پر اختلاف رائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے.
قونصل جنرل خالد مجید نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے قونصلیٹ اور کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور انکی فیملی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ وزیر داخلہ کا آج کا دورہ بڑا اہم دورہ رہا ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب یہاں پر پاکستان کی خدمت کے لئے موجود ہیں ،آپ کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ آپکی فیملی کو فائدہ ہوتا ہے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا ہمیشہ بڑا اہم کردار رہا ہے ،قونصلیٹ سب اوورسیز پاکستانیوں کا گھر ہے،اس کے دروازے ہمیشہ انکے لئے کھلے رہتے ہیں،سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور قونصل جنرل کا بے حد شکر گزار ہوں۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج کمیونٹی کے مسائل پر طویل نشت ہوئی اور سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور قونصل جنرل خالد مجید نے مجھے تفصیلی آگاہ کیا ہے اور
میری وزارت کے متعلق جو مسائل ہیں میرا آپ سے وعدہ ہے کہ انکو ایک ہفتہ میں حل کراوں گا ،پاسپورٹ اور نادرا کے مسائل فوری حل ہوں گے،دوسرے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کر کے انکا حل نکالنے کی پوری کوشش ہو گی.