وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ 264

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا راجہ فاروق حیدر‘ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
الیکشن سے قبل گیلپ سروے میں 44فیصد لوگوں کی پی ٹی آئی‘ ن لیگ 12فیصد اوپیپلز پارٹی 9فیصد حمایت کی رپورٹ جاری کی تھی، پی ٹی آئی اس سے بڑھ سے کشمیریوں کی سپورٹ اور ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ن لیگ نے کشمیریوں کے 5سال ضائع کر دیئے‘فاروق حیدر حکومت نے ان پانچ سالوں میں کشمیر کو کیا دیا پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے‘ ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی‘ مسلم کانفرنس‘ مقامی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے امیدواران نے بھی ووٹ لئے‘ ن لیگ کیوں ان ووٹوں کو نظرانداز کررہی ہے بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے دیہاڑی دارحمداللہ محب سے ملاقاتیں‘ مودی کو گلے لگانا‘ حلف نامے پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے جانا‘ آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کے بدلے کشمیر کا سودا کرنے والوں سے کشمیریوں نے حساب برابر کر دیا عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی‘ نواز شریف کی طرح پرچیاں نہیں لے کر گئے یہ عجیب منطق ہے کہ جہاں ن لیگ والے جیت جائے وہاں الیکشن شفاف اور جہاں ہار جائیں وہاں دھاندلی ہوجاتی ہے‘ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ کھلے دل سے انتخابی نتائج کو تسلیم کریں اور سکون سے آئینی مدت کی تکمیل کا انتظارکریں ن لیگ کی انتخابی مہم کیا تھی‘عمران خان پر تنقید‘ الزامات کے علاوہ کچھ نہیں تھا‘ مریم نے پوری الیکشن مہم میں اپنے انکل مودی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی مودی کی پالیسیوں کی مذمت کی ن لیگ کو اب عادی ہوجانا چاہیے کیونکہ گلگت بلتستان کے الیکشن مہم میں بھی ایسے ہی بلند و بانگ دعوئے کیے گئے لیکن تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے نہیں تھےراجہ فاروق حیدر کی کامیابی کو ن لیگ کس نظرسے دیکھتی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف آزاد وجموں کشمیر میں حکومت سازی کے مرحلے پر کام کر رہی ہےاگر کوئی نتائج نہ مانے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ن لیگ کو ناکام تحریکوں کا بہت تجربہ ہوچکا ہے‘اب آرام کرنے کی ضرورت ہےپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا ئے گی جو کام نواز اور شہباز نہیں کر سکے وہ کام مریم صفدر نے چند ماہ میں کردکھایا
اس بات کا کریڈٹ واقعی ہی مریم کوجاتا ہے کہ اتنے کم عرصے میں پوری پارٹی کودریا برد کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں