farewell ceremony was organized by the staff of the Revenue Department in honor of the retired officers of the Revenue Department 171

تحصیل فیروز والہ کے نائب تحصیلدار ارشد ورک سمیت محکمہ ریونیو کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ ایچ ایم فیاض : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحصیل فیروز والہ کے نائب تحصیلدار ارشد ورک سمیت محکمہ ریونیو کے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب بالخصوص نائب تحصیلدار چوہدری ارشد ورک اور سابقہ ریٹائرڈ ریونیو افسران جن میں نائب تحصیلدار سرور ڈوگر،قانونگو میاں اسلم،پٹواری میاں محمد اقبال،نائب قاصد محمد اقبال کی محکمانہ ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تھی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم،اے ڈی سی آر سرمد تیمور، اے ڈی سی آر جی چوہدری مظہر سرور گجر،اسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف شیرینہ غلام مرتضیٰ جونیجو اور دیگر ڈسٹرکٹ آفیسرز نے شرکت کی اور ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈ اور گلدستے دئیے تقریب میں فیروزوالہ افسران میں سب رجسٹرار محمد اعظم مغل، قانگو رانا ریاست،قانگو رائے جاوید شریک ہوئے تقریب کا اہتمام انجمن پٹواریاں کے صدر رانا عثمان،جنرل سیکرٹری پٹواری آغا کرامت علی نےکیا تقریب میں پٹواریوں میں شیخ محمد شفیق،سرفراز احمد بھٹی،اشفاق احمد، فریاد گجر،جمعیل ساہی ہیڈ کلرک عٹمان چھٹہ،محمد سلیم،ریڈر اے سی فیروزوالہ ندیم شاہ، پی اے مہر محمد آصف ودیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے تقرپب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار چوہدری محمد ارشد ورک کی محکمہ میں سروسز کے تاریخ ساز دور کو یاد رکھا جائے گا انہوں نے روڈا کی سکیم میں انتھک محنت کی میں ان کی محکمہ میں بہترین کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ارشد ورک نے کہا کہ میں اپنے ساتھی افسران کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ سائلین کا کام پوری ایمانداری سے اور بروقت سرانجام دے تاکہ دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ھوسکے تقریب کے اختتام پر انتطامی افسران و اہلکاروں نے فوٹو البم تصویر بنائی تقریب کے اختتام پرتکلف ظہرانہ دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں