Famous singer Wahab Ali Bugti of Coke Studio has also been severely affected by the floods 181

کوک سٹوڈیو کے مشہور گلوکار وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں.

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وہا ب علی بگٹی کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار بلوچستان میں موجود سیلابی صورتحال کی وجہ سے بے گھر کھلے آسمان کے نیچے چھوٹے چھوٹے بچوں اور ا پنے اہل خانہ کے ہمراہ دن رات گزار رہے ہیں۔سوشل میڈیا انسٹاگرام کے مختلف ہینڈلز پر شیئر کردہ ان تصاویر پر وہاب علی بگٹی کے مداحوں اوصارفین کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کو ٹیگ کر کے گلوکار کی مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور بلوچستان کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں