Famous French TV star and model Marine Alheimer accepted Islam 177

فرانس کی مشہور ٹی وی سٹار اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عمرہ ادا کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جاری ،جس میں انہیں نے کلمہ پڑھتے ہوئے ویڈیو اور مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شئیر کی ہیں ،میرین المہیمر کو بیت اللہ شریف میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے.
ماڈل گرل نے کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جس میں وہ کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں۔
اسلام قبول کرنے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے میرین نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب اعلان کررہی ہوں، یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے۔
اس کے بعد ماڈل گرل نے عمرہ ادائیگی کی باحجاب تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ خانہ کعبہ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں