Riyadh, the capital of Saudi Arabia, has inaugurated an exhibition of modern Dariya art. 302

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں درعیہ عصری آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا

رپورٹ (زبیر خان بلوچ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
جس میں سعودی عرب میں بڑھتی تخلیقی سرگرمیوں پر مشتمل کام پیش کیا جائے گا
سعودی نیوز کے مطابق 27 مقامی فن کاروں کے 40 سے زائد فن پاروں کی نمائش کی جائے گی جبکہ غیرملکی تخلیق کاروں کا کام بھی پیش کیا جائے گا۔
تخلیقی کام کی مختلف میڈیمز پر نمائش کی جائے گی.یہ نمائش 11 دسبمر سے 11 مارچ تک جاری رہے گی.درعیہ طریف میں واقع ہے، جس کو یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا ہے۔ یہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کا پہلا گھر اور دارالحکومت تھا جس کو 15 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا.
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق درعیہ فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ راکن التوق کا کہنا ہے کہ اس اہم ایونٹ سے مقامی ثقافت اجاگر ہو گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا مقصد یہ بھی ہے کہ معاشی ترقی میں ثقافت کے کردار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ ثقافتوں کے تبادلے سے عالمی سطح پر تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.
اس اقدام کا مقصد سعودی عصری فن کو بین الاقوامی منظرنامے پر اجاگر کر بھی ہے، جبکہ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ سعودی عرب کے شائقین آرٹ کو عصری آرٹ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا جوش پیدا کیا جائے.
فاؤنڈیشن کی سی ای او عیا البکری کا کہنا ہے کہ فن کاروں اور آرٹسٹک کیوریٹرز نے اس ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایونٹ کو فیلپ تیناری اور بین الاقوامی آرٹسٹک کیوریٹرز کی ٹیم نے آرگنائز کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں