During the search operation, several people were checked through biometric system 219

دوران سرچ آپریشن بایئو میٹرک سسٹم کے ذریعے متعدد افراد کو چیک کیا گیا

لاہور(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی خصوصی ہدائت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے تحصیل فیروز والہ کے ایس ڈی پی او عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او سردار محمد افضل ڈوگر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ کی حدود میں ایلیٹ فورس کے ساتھ بائیو میٹرک ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو چیک کیا دوران سرچ آپریشن مختلف جرائم پیشہ عناصر سے ایک عدد رائفل چار عدد پسٹل ، بارہ بور بندوق ،دس لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمات درج کئے گئے اس کے علاوہ چھبیس افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھی مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے جاری بیان میں کہا علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جایے گا 

نوٹ —سراچ آپریشن کے دوران ایس ایچ او سردار محمد افضل ڈوگر چیکنگ کرتے ہوئے جبکہ ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ تفصیلات بتا رہے ہیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں