لاہور رپورٹ : (ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
دنیا بھر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے تقاریب کا سلسلہ جاری دبئی کے مقامی ہوٹل میں اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کی جانب سے مظلوم، بیگناہ نہتے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کے ٹھکیداروں کو کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا تقریب کے شرکاء نے کہا خطے میں پائیدار امن اسی صورت ہوگا جب مسئلہ کشمیر حل ہوگا مقررین نے کہا لاکھوں بیگناہ کشمیری مسلمان اپنی کے لیے جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں پچھہتر سالوں سے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری مسلمان عالمی طاقتوں کو نظر نہیں آتے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں چوہدری عبدالرزاق کنیال صدر اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین ، سردار عاشق نواز سینئر رہنما پی ٹی آئی ،بابر امین چوہدری ایڈوائزر ٹو چیئرمین ،جمشید فضل پی ٹی آئی ،عبدالحمید جنرل سیکرٹری اوورسیز فورم ،عبدالخلیق اعوان ،حامد وحید صدر دبئی ، شعیب اشرف گوندل ،مرزا صفدر اقبال صدر پی ٹی آئی عجمان ،چوہدری دلاور حسین وڑائچ صدر ملوقین ، راحیل خان ،حسنین علی نے خصوصی شرکت کی.
210