شاہین جاوید۔ ریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب میں موجود سعودی گیمز کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی طالبہ سروج ساجد کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کے سفیرِ امیر خرم راٹھور نے سروج ساجد کو سعودی گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سروج ساجد نے پاکستان کا نام روشن کر کے ایک مثال قائم کی ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ ہم سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھرپور مواقعے مہیا کر رہے ہیں، سفیر پاکستان کا مذید کہنا تھا کہ سروج ساجد کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور پاکستان ہونے کے ناطے ہمیں اپنے بچوں ہر فخر ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے بچے دیار غیر میں اسی طرح اپنے وطن کا نام روشن کرتے رہیں گی، سفیر پاکستان نے سعودی عرب میں موجود دس پاکستانی سکولوں میں بچیوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی مذید توجہ دینے کی ہدایت کی۔
پاکستان کھیلوں کے میدان میں اپنا نمایاں مقام رکھتا ھے۔ سعودی عرب میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کھیلوں میں کامیابی سے حصہ لے رہی ھے اور سعودی کھلاڑیوں کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔اس موقع پر سروج ساجد کا کہنا تھا کہ سعودی گیمز میں کامیاب ہونے پر انہیں حوصلہ ملا ھے اور اب ان کی نظریں ایشیا کپ اور اولمپکس پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان آرمی کی جانب سے ٹیبل ٹینس میں حصہ لے رہی ہیں اور عالمی مقابلوں میں بھرپور تیاری سے شرکت کریں گی۔۔سروج ساجد نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کامیابی کا سبب اس کے والدین کی ان تھک محنت اور محبت ہے۔ سروج کے والد اور والدہ نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ۔ سروج ساجد کے والدین کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ئے کہ ہماری بیٹی نے اپنے وطن کا نام روشن کیا اور ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، انکا مذید کہنا تھا کہ آج کے اس جدید دور میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی ہر میدان میں یکساں مواقع ملنا چاہیے.
310