رپورٹ مہوش ظفر جرمنی ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )
دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں سے سفارتخانہ برلن نے ایسی کسی بھی کاوش کا اعزاز اپنی نام کیا اور سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل کے وژن کے مطابق جدید خطوط پراس سلسلے کا پہلا مرحلہ طے کیا۔
اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری, گندھارا تہذیب, موہنجوداڑو اور شمالی علاقہ جات کوبالترتیب آگمنٹڈ اور ورچؤل رییٔلٹی کے جدید پلیٹفارمز استعمال کرتے ہوۓ متعارف کرایا گیا ھے۔
میونخ میں مقیم پاکستانی نزاد آیٔ ٹی سپیشلسٹ ارسلان منہاس اور انکی “ٹیم ڈیجیٹل میونخ” نے سفارتخانہ کی پریس قونصلر, حنا ملک ,کی مشاورت سے یہ کام سرانجام دیا۔
سفیر پاکستان نے ارسلان منہاس کی کاوش کو سراہتے ہوۓ اس ضمن میں پاکستان کے مزید علاقوں, تاریخی عمارات اور خوبصورت و نادر ورثے کو شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
اب یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس میں ہم مزید پاکستان کے دیگر مشہور شہروں میں موجود تاریخی و اہم چیزوں کو شامل کرتے جائیں گے۔
آئ ٹی ایکسپرٹ ارسلان منہاس جن کے سر اس کاوش کا سہرا جاتا ہے انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ
چونکہ ابھی یہ چیز بالکل ابتدائ سطح پر یے تو آگے چل کر ہم اس میں بلوچستان و دیگر صوبوں کے اہم مقامات ،وہاں موجود سیاحوں کے لئے رہائش گاہیں اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات وغیرہ بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔
سفارتخانہ آنے والے تمام افراد اس تجربہ سے محظوظ ہوسکیں گے۔ جلد ہی اآگمنٹڈ ریٔیلٹی ایپلیکیشنز عوام الناس کے عام استعمال کے لیے متعلقہ ایپلیکیشن سٹورز پر بھی دستیاب ہونگی.
241