(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں مولانا اسعد محمود نے ان کا استقبال کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے حمایت کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا.
وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا.
183