During the rain, two bulls were electrocuted in the transformer and one was rescued while the other was slaughtered in a semi-dead condition. Who is responsible for the incompetence of WAPDA or the negligence of the people? 219

واپڈا کی نا اہلی یا عوام کی اپنی غفلت حادثے کا ذمہ دار کون ؟؟

لاہور رپورٹ(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور کے علاقے راوی روڈ جموں والا کھوہ جہاں پر دوران بارش بجلی کے ٹرانسفارمر میں آنے والے کرنٹ نے دو بیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس حادثے کو واپڈا کی نااہلی کہیں یا مقامی عوام کی اپنی غفلت  کا نتیجہ تفصیلات کے مطابق مین بازار راوی روڈ جموں والا کھوہ میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران ٹرانسفارمر میں کرنٹ آنے سے کھمبے کے ساتھ بندھے ہوئے قیوم نامی بیوپاری کے دو بیل کرنٹ کی زد میں آ گئے ایک بیل کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرے بیل کو نیم مردہ حالت میں موقع پر ہی زبح کر دیا گیا افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واپڈا اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹرانسفارمر کو مرمت کیا دونوں بیل بیوپاری قیوم فروخت کے لیے لایا تھا دونوں بیل بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھے ہوئے تھے بارش کے دوران  دونوں بیل کرنٹ کی زد میں آ گئے خوش قسمتی سے انسانی جائیں محفوظ رہی اہل علاقہ کی عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران یہاں سے گزرنے والی عوام بھی کسی حادثے کا شکار ہو سکتی تھی لہذا مون سون کے موسم واپڈا حکام کو ایسے ٹرانسفارمرز کی طرف توجہ دینی چاہیے جن میں کرنٹ آنے کا خدشہ ہو یاد رہے کہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے جموں والا کھوہ کے قریب لگے ہوئے ٹرانسفارمر کے نیچے کئی دہائیوں  سے برف فروش برف فروخت کر کے روزی کما رہا ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کے کھمبوں کے نیچے رہائشی مکانات اور کاروبار کیے ہوئے لوگ ملیں گئے جب کوئی بڑا حادثہ ہوتا ہے تو محکمے حرکت میں آتے ہیں 

1511 / 5000 Translation results During the rain, two bulls were electrocuted in the transformer and one was rescued while the other was slaughtered in a semi-dead condition. Who is responsible for the incompetence of WAPDA or the negligence of the people?
بارش کے دوران ٹرانسفارمر میں کرنٹ کی زد میں دو بیل آگئے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کو نیم مردہ حالت میں زبح کر دیا گیا واپڈا کی نا اہلی یا عوام کی اپنی غفلت حادثے کا ذمہ دار کون ؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

واپڈا کی نا اہلی یا عوام کی اپنی غفلت حادثے کا ذمہ دار کون ؟؟” ایک تبصرہ

  1. ایچ۔ایم فیاض صاحب جس انداز میں خبر کی جزیات پر دھیان دیتے ہیں یوں لگتا کہ قاری ان کے ہمراہ اس مقام کو لایئو دیکھ رہا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں