Dua Zahra's relationship with her husband has not been pleasant in the court 241

خاوند سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے دعا زہرا کا عدالت میں مؤق لاہور کی عدالت کے حکم کے بعد دعا زہرہ کو درالامان منتقل کر دیا گیا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری لاہور کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں عدالت نے بتایا کہ دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔دعا زہرہ نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ انہیں اپنے والدین اور دیگر افراد کی جانب سے جان کا شدید خطرہ ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ان کا درخواست میں مؤقف تھا کہ ان کے تعلقات اپنے خاوند کے ساتھ بھی خوشگوار نہیں رہے اور انہوں نے بڑی مشکل سے رشتہ دار کے گھر رات گزاری ہے۔دعا زہرہ نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ وہ اپنی مرضی سے دارالامان لاہور جانا چاہتی ہیں، لہٰذا عدالت انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دے۔عدالت نے دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ (ایس آر یو) پروگرام کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں دعا زہرہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں درالامان میں رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو بھیجیں تاکہ وہ دعا زہرہ کو ان کے والدین کے پاس لے جائیں جبکہ ظہیر کو گرفتاری کے لیے تلاش کیا جارہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں