کوٹلی لوہاراں پولیس کا دبنگ ایکشن۔ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیئے۔
کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ( نمائندہ خصوصی کامران سلہری سے)
منشیات اور جوا کی رقم براآمد ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں شہباز رضا بھلی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ ذاہد نعیم کی نگرانی میں پولیس کوٹلی لوہاراں جرائم پیشہ افراد کے گرد گیرا تنک کر رہی ہے اور انکے جرائم کا قلع قمع کر رہی ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز شہباز ڈھڈی۔ مقبول۔ عدنان۔ ولید اور سکندر پر مشتمل ٹیم نے کالا کھانمبرہ میں جوۓ کے اڈہ پر چھاپہ مار کر ملزمان شمش دین۔ محمد اسلم۔ مختاراحمد۔ گل زمان۔ محمدکاشف۔ شیر علی۔ شمروز۔محمد اشرف کو جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور جوۓ پر لگی رقم کو قبضہ میں لے اسی سلسلہ میں کالا کھانمبرا کے رہائشی افتخار احمد سے 1550 گرام چرس برآمد کر ملزمان پر الگ الگ مقدمات نمبر 170. 171 درج رجسٹر کر کے ملزمان کو جوڈیشل کر دیا ہے