Sialkot police cracks down on drug dealers, seizes around 20 kg hashish and 20,000 vats, arrests 4 accused 261

سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 20 کلو کے قریب چرس اور 20 ہزار وٹک برآمد، خاتوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ اور نیکا پورہ نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش 1. خواجہ حسن سے 2040 گرام چرس اور وٹک رقم 2000روپے، 2. عبدالرحمن سے 11620 گرام چرس اور وٹک رقم 3700 روپے، 3. اسد اللہ سے 2040 گرام چرس اور وٹک رقم 3000 روپے اور تھانہ نیکا پورہ نے لیڈی پولیس کی مدد سے صباء مجاہد سے 4080 گرام چرس اور وٹک رقم 12000 روپے برآمد کر کے گرفتار کر لیے گئے۔چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
Sialkot police cracks down on drug dealers, seizes around 20 kg hashish and 20,000 vats, arrests 4 accused

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں