(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
خانقاہ ڈوگراں میں اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میڈم لاریب اسلم کی بڑی کاروائی۔ کرونا ویکسی نیشن نا کروانے والے متعدد تاجروں کی دوکانیں سیل کر دیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خانقاہ ڈوگراں میں کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایں سی او سی کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میڈم لاریب اسلم نے سی او ٹاؤن کمیٹی عامر اختر بٹ کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا وزٹ کیا ۔کرونا ویکسینیشن نا کروانے پر 22تاجروں کی دوکانیں سیل کر دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد کا کہنا تھا کہ اس موذی مرض سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ناگزیر ہے۔شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں
اور ویکسینیشن کروائیں۔جو دوکاندار اور انکا عملہ ویکسینیشن نہیں کروائے گا انکو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد نے متعدد گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی ویکسینیشن نہ کروانے پر جرمانے کئے