Dr Imran Farooq murder case: Decision reserved on appeals against sentence of three accused 239

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس: تینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس: تینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
جہانگیر اسلم 11 دسمبر 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، معظم،محسن علی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم ، معظم، محسن علی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز کے دلائل اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کیا گیا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ملزمان کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور دستاویزات موجود ہیں، عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھے۔
ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کے وکلاء کے دلائل اور تحریری جواب بھی جمع کرایا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں