(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار پاک نیوز پائنٹ)
نیشنل ہیلتھ سروسز کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اب تک ملک بھر میں اینٹی کوڈ ویکسین کی بارہ ملین خوراکیں دی گئیں۔
(بدھ کے روز) اسلام آباد میں میڈیا والوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اینٹی کوڈ ویکسین کی دو ملین خوراکیں اب بھی دستیاب ہیں اور حکومت اضافی خوراک کی خریداری کو یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دو ہزار کے قریب ویکسینیشن مراکز موجود ہیں اور صوبائی اور مقامی حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ کسی بھی مرکز کو ویکسینیشن کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اضافی خوراکوں کی دستیابی سے 20 جون کے بعد صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔
