Dr. Asadullah Rumi and their entire team of Pakistan Doctors Group Al-Riyadh 257

پاکستان ڈاکٹرز گروپ الریاض کے ڈاکٹر ریاض خواجہ، ڈاکٹر اسد اللہ رومی اور ان کی پوری ٹیم حقیقی معنوں میں اپنی پاکستانی کمیونٹی کے لئے مسیخا کا کردار ادا کر رہے جس پر تمام اوورسیز پاکستانی انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں. زاہد شریف.

سٹاف رپورٹ ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )
معروف سماجی و صحافی شخصیت صدر گلف زون انٹرنیشنل جنرل کونسل اف پاکستان زاہد شریف نے اج سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب میں قائم فری میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ الریاض کے تعاون سے مریضوں کے فری چیک اپ اور فری ادویات اور فری لیب ٹیسٹ کے کام کو سراہا. اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایمبیسی الریاض اپنے ہم وطنوں کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے. جتنی تیزی سے لوگوں کے مسائل اب حل ہو رہے ہیں اس کی سابقہ مثال نہیں ملتی جس کے لئے ہم سفیر پاکستان اور ویلفیئر ونگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
انھوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر بدر جمیل اور نرس شہانہ پاشا سے ملاقات کی اور ان کے مریضوں کے ساتھ احسن رویہ کو بے حد سراہا جو صرف جزبہ خدمت حلق سے سرشار ہوکر بلا معاوضہ اپنا کام سرانجام دے رہے تھے. ڈاکٹر ریاض خواجہ اور ڈاکٹر اسد اللہ رومی جو کہ اس تنظیم کے صدر ہیں عرصہ دراز نہ صرف فری میڈیکل سینٹر چلا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے فلاحی کاموں میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں زاہد شریف نے مزید کہا کہ ہمارے مخیر حضرات پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ اس کام کو مزید بڑھا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں