DPO Sialkot along with SP investigation held a press conference at Hajipura police station 169

ڈی پی او سیالکوٹ کی ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ تھانہ حاجی پورہ میں پریس کانفرنس اور کہا کہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے قبضہ سے ڈیڑھ من سے زائد چرس برآمد 4 ملزمان گرفتار کرلئے

رپورٹ کامران سلہری سیالکوٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آ ف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اس سلسلہ ڈی ایس پی سٹی سرکل قیصر امین بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر محمد شبیر گل اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گینگ کے چار ملزمان سے 63 کلو گرام چرس برآمد کی ہے جو سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروش گینگ کے خلاف بڑی کاروائی ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں محمد عارف،عامر سہیل،محبوب دانش،عثمان علی شامل ہیں یہ ملزمان پشاور سے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور جہلم میں سپلائی کرتے تھے سیالکوٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے ملزمان کو کامیاب آپریشن کے بعد منشیات کی بھاری کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا سیالکوٹ پولیس کی اس کاروائی سے پنجاب میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھنا ؤنے جرائم میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔سیالکوٹ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔انشاء اللہ سیالکوٹ کو امن کا گہوارہ بناکردم لیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں