ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا انوسٹیگیشن ونگ کے خلاف بڑا اور دبنگ ایکشن 276

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا انوسٹیگیشن ونگ کے خلاف بڑا اور دبنگ ایکشن

پشاور نمائندہ خصوصی : ( رپورٹ عدنان تابش ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا انوسٹیگیشن ونگ کے خلاف بڑا اور دبنگ ایکشن
تھانہ تنگی کےسی آئی او انسپکٹر شاکرخان کو ناقص تفتیش کے بنا پر معطل کر دیا، ان کے خلاف مختلف قسم کے ایف ائی آرز میں ناقص تفتیش، خراب کارکردگی اور منشیات فروشوں سے روابط کے الزام تھے، انسپکٹر شاکر کے ناقص تفتیش پر بڑے بڑے کرائمز میں ملوث مجرمان جلدی رہا ہوئے، جس کے باعث ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے مذکورہ پولیس آفیسر کو معطل کرکے ڈی پی او مردان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بنانے کے لئے ریجنل پولیس آفیسر مردان کو خط لکھ دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ جو بھی پولیس آفیسر ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتا، اس کے لئے چارسدہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں