Protecting the rights of minorities is our constitutional responsibility 191

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر)

لودھراں(رپورٹ۔ عمردراز جوئیہ۔ نمائندہ خصوصی۔ کہروڑ پکا لودھراں )

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نےگڈ فرائی ڈے اور ایسڑ کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی پلان جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ گڈ فرائی ڈے اور ایسڑ پر 150 کے قریب افسران اور اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دے گئ جبکہ عبادت کے لئے گرجا گھروں میں آنے والے شرکا ء کو مکمل چیکنگ کے بعد گرجا گھر جانے کی اجازت ہو گی۔گرجا گھروں کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی تمام سرکل ڈی ایس پیز  خود کریں گےاور مسیحی برادری کا تحفظ اور انکی مذہبی رسومات کا پرامن انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں