لودھراں: (رپورٹ : عمردراز جوٸیہ ،نماٸندہ خصوصی ،کہروڑپکا ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
انصاف میں رکاوٹ اور تاخیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے ڈی پی او آفس لودھراں میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں کیا۔ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے شہریوں کی فرداً فرداً شکایات سنی اور شہریوں کی داد رسی اور شکایات پر مناسب احکامات جاری کئے گئے۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا ہو گاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا مقصد بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنانا ہے.