District Council Sialkot operation against illegal 192

ضلع کونسل سیالکوٹ کا مرالہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

رپورٹ سیالکوٹ : کامران سلہری (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ضلع کونسل سیالکوٹ کا مرالہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ انکروچمنٹ کرنے والوں کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ کے انسپکٹر شکیل نے ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کے اہکاروں محسن ضیاء، ملک عابد اور سینٹری ورکروں سمیت مرالہ روڈ پر ناجائز تجاویزات کے خلاف اپریشن کیا انکروچمنٹ کرنے والوں کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا اور دوکانداروں ریڑھی بانوں کو جرمانہ بھی کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر انفورسمنٹ شکیل نے میڈیا ٹیم چئیرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں رضوان طاہر ایڈووکیٹ، وائس چئیرمین کامران سلہری اور انفارمیشن سیکرٹری ملک یوسف سے ملاقات کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کےمطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی نگرانی میں ناجائز تجاویزات کے خلاف اپریس جاری و ساری ہے۔ انکروچمنٹ کرنے والے خود تجاوزات کو ختم کر دیں ورنہ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں