رپورٹ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی، کامران سلہری ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
کوٹلی لوہاراں مین چوک میں دو گھنٹے سے بدترین ٹریفک جام،سیالکوٹ کی واحد تفریخ گاہ ہیڈمرالہ جانے والی ٹریفک کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں ٹریفک پولیس کی نا اہلی اور وارڈنز کے غائب ہو جانے پر شہری سراپا احتجاج
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جانے والی سڑک بھی آمدورفت کے لئے بند، مریض پریشان ہیں
مین چوک میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سے مسلسل غائب رہنے لگے۔ہیڈمرالہ روڈ کوٹلی مغربی مشرقی لنک روڈز پر روزانہ کئ کئی گھنٹے ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال جانے والی ایمبولینس اور مریضوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔ ہیڈمرالہ کے تفریحی مقام اور گجرات سیالکوٹ جانے والی ٹریفک میں شدید اضافے کےباعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے جبکہ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔اہل علاقہ نے ڈی پی او سیالکوٹ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔