وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات 246

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کی یکم تاریخ کو کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ضلع کونسل ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن پٹواری سے لیکر ڈپٹی کمشنر ایک ہی چھت تلے کے سلوگن کے تحت کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلق درجنوں سائلین کے مسائل حل کئے جارہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق الرحمن , اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر گوجر ریونیو کچہری میں سائلین کی شکایتوں پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی آر اشفاق الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے کھلی کچہریوں میں ریونیو سے متعلق مسائل کو موقع پر حل کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں کھلی کچہری کے عمل میں تمام خدمات ایک ہی چھت تلے میسر ہیں رجسٹری برانچ ڈومیسائل , فرد کا حصول سمیت دیگر تمام ریونیو سہولیات دستیاب ہیں ریونیو سے متعلق عوام کو بہت شکایات ہوتیں ہیں جنہیں فوری حل کیاجاتا ہے اس موقع پر
اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر گجر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عوامی شکایات کے پیش نظر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلق تمام اسٹاف موقع پر موجود ہوتا ہے پٹواری سے لیکر ڈپٹی کمشنر ویژن کے تحت ایک ہی چھت تلے عملہ موجود ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں