Dinner to the members of Pakistan Journalists Forum by Chaudhry Zulfiqar 229

چودھری ذوالفقارکی جانب سے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین کو عشائیہ

رپورٹ جدہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چودھری ذوالفقارکی جانب سے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین کو عشائیہ
ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے سابق صدراورمعروف کاروباری و سماجی شخصیت چودھری محمد ذوالفقاررنے پی جے ایف کے اراکین سے ملاقات کی اورانکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ملاقات کے دوران شرکاء نے باہمی دلچسپی کے مختلف اموراور سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے موضوع پر گفتگو کی۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے سعودی عرب میں کرکٹ کے لئے چودھری ذوالفقارکی خدمات خاص طور پر ڈبلیو پی سی اے کے قیام اور اسے پروان چڑھانے میں چودھری ذوالفقارکی مالی اعانت اور پُرجوش عزم کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ چودھری ذوالفقارکا کھلاڑیوں کے لئے گراسی گراؤنڈ اور ٹرف وکٹ بنانے کا بھی ارادا رکھتے تھے تاہم وہ اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکے ۔ تقریب میں پی جے ایف کے سابق رکن اور کرکٹ کی صحافت سے وابستہ سینئر صحافی سید مسرت خلیل کے علاوہ ، سہیل شاہ، ڈاکٹر ضیاء الدین، صادق الاسلام، خورشید ظفر، پی جے ایف کے محمد عدیل، خالد نوازچیمہ، محمد امانت اللہ، جمیل راٹھور، امیرمحمد خان، مریم شاہد ، عشائیہ میں گفت و شنید کرتے ہوئے چوہدری ذولفقار نے پاکستان کے سیاسی معاملات پر سخت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں ایک سیاسی جماعت نے سیاست میں بد تہزیبی کو فروغ دیا ہے اور ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے ۔ آخر میں سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی کہ اللّٰہ ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں