Dinner in honor of MNA Prince Muhammad Nawaz Khan 255

پاکستان سے عمرہ پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف “این اے 12” کے ایم این اے پرنس محمد نواز خان کے اعزاز میں عشائیہ

سٹاف رپورٹ جده :- (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان سے عمرہ پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف “این اے 12” کے ایم این اے پرنس محمد نواز خان کے اعزاز میں حسین نواب کے زیرِ انتظام جدہ میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی میدانگے کنائی نے کی تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب کی نظامت سید افضل نے سنبھالی،تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پرنس نواز خان کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارک پیش کی الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف متنازعہ فیصلے پر بھرپور مذمت کی اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور حلقے میں ترقیاتی کاموں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا،تقریب میں شریک مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جنہیں پرنس نواز خان نے پارٹی مفلر پہنائےاور تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا،
مہمان خصوصی پرنس نواز خان نے اپنے تقریر میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بھر پور مذمت کی، نواز خان نے منتظمین کا شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر تقریب میں شریک لوگوں کے لئے پر تکلّف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں