تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد واداتیں کرنے والا 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل,طلائی زیورات مالیت4لاکھ اور 10لاکھ روپے نقدی برآمد 225

تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد واداتیں کرنے والا 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل,طلائی زیورات مالیت4لاکھ اور 10لاکھ روپے نقدی برآمد

گجرات رپورٹ(تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈی پی او عمر سلامت نے تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل افتخار احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ لیاقت حسین گجرکی قیادت میں اے ایس آئی انتصار حسین اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔نعمان امجد عرف نومی ولد محمد اسجد سکنہ کالاکمالہ 2۔محمد عمران ولد محمد بوٹاسکنہ کالاکمالہ حال منگوال چوک ڈنگہ 3۔آفتاب ولد عبدالستار سکنہ رحیم یار خان4۔برکت علی ولد محمد یعقوب سکنہ ماچھی گوٹھ رحیم یار خان شامل ہیں۔ملزمان نے متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔جنہوں نے ڈنگہ کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے 10لاکھ نقدی،4لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور2موٹرسائیکل برآمدکئے گئےہیں جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں