بھارتی کپتان روہت شرما شکست کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی) 171

بھارتی کپتان روہت شرما شکست کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان سے شکست کے باوجو د حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے جس کے چیلنج کا آج سامنا ہوا.
میچ کے بعد گفتگو کے دوران روہت شرمانے کہا کہ ہم میچ کے دوران کافی مطمئن تھے، حتیٰ کے نواز اور رضوان کے درمیان پارٹنرشپ کے وقت بھی ہم پراعتماد تھے۔روہت شرما نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہاں وکٹ مل جاتی ہے تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی لیکن یہ پارٹنر شپ کچھ زیادہ ہی لمبی چل گئی جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا.
اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی بھارت کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ جو حریف ٹیم ہے اس کی بھی ایک کلاس ہے جس کے چیلنج کا آج سامنا ہوا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی کرکٹرز کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ہم سرپرائز نہیں ہوئے۔
روہت شرما نے اسکور کے حوالے سے کہا ویسے تو 180 سے زائد اسکور کسی بھی میدان اور کسی بھی وکٹ پر اچھا ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ سکور چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو کریڈٹ دینا پڑے گا، انہوں نے اپنے حق میں میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے ہم سے بہتر کھیلا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے کہاکہ پاکستان مقابلے کی ٹیم ہے، بابرکو ہرفارمیٹ میں اچھا کھیلتا دیکھ حیرت نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا بابر کچھ سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹیم کے تمام پلیئرز اچھے طریقے سے ملتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں