Despite the ban on aerial firing on the occasion of Independence Day 175

جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود گولیوں کی تڑتراہٹ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے کئی لاہورییے ہوائی فائرنگ سے زخمی ہو گئے

رپورٹ لاہور : ایچ ایم فیاض ( تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی )

جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود گولیوں کی تڑتراہٹ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے کئی لاہورییے ہوائی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں چھت پر بیٹھی ہوئی خاتون مینار پاکستان میں ہونے والی آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ رہی تھی کہ اندھی گولی کا نشانہ بن گئی خوش قسمتی سے گولی سر کو چھو کر نکل گئی تھانہ شفیق آباد قصور پورہ کا رہائشی منصور نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ چھت پر مینار پاکستان میں ہونے والی آتش بازی دیکھ رہے تھے کہ اچانک اندھی گولی منصور کی بیوی کے سر میں لگی منصور اور اہل خانہ نے نمائندہ پی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جشن آزادی کے علاؤہ عام دنوں میں بھی تھانہ شفیق آباد کی حدود میں ہوائی فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں کسی کو بھی قانون کا کوئی خوف نہیں لہزا پنجاب حکومت نے جسطرح بسنت جیسے خونی کھیل پر پابندی لگائی ہوئی ہےہوائی فائرنگ جیسے خطرناک کھیل پر پابندی لگائی جانی چاہیے اور اس خطرناک کھیل کھیلنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے.
نوٹ :لاہورتھانہ شفیق آباد کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کے اہل خانہ احتجاج کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں