Dera Ghazi Khan, Ladi gang leader Khuda Bakhsh alias Khadi killed in police encounter, RPO Faisal Rana 511

ڈیرہ غازی خان،لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ،،آر پی او فیصل رانا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ڈیرہ غازی خان،،پولیس مقابلہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں ہوا ،پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی،،ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس مقابلہ شروع ہوا،،پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ،لادی گینگ کا سرغنہ قتل۔،ڈکیتی ،اقدام۔قتل اور پولیس مقابلے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ،خدا بخش خدی نے ایک دیہاتی رمضان کے ہاتھ پاوں کاٹ کر اسے قتل کیا، ،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کی،وزیر اعظم عمران خان، اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں