ڈیرہ غازی خان سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ڈیرہ غازی خان آمد 211

ڈیرہ غازی خان سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ڈیرہ غازی خان آمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈیرہ غازی خان سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ڈیرہ غازی خان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی سیکڑوں گاڑیوں کی صورت میں قافلہ غازی گھاٹ انٹر چینج پر زرتاج گل وزیر کا استقبال کیلئے پہنچا کارکنان و اہلیان این اے 191نے زرتاج گل وزیر اور اخوند ہمایوں رضا کا شاندار استقبال کیا.
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اس موقع پر زرتاج گل کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ غیر ملکی سازشوں کے خلاف امت مسلمہ کے لیڈر وزیر اعظم عمران خان ڈٹ کےکھڑی رہیں۔زرتاج گل اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ریلی کی شکل میں ڈی جی خان لایا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے اور بیرونی دباؤ کو برداشت نا کرتے ہوئے ملکی خودمختاری پر حرف نہیں آنے دیا۔قوم نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اور یہی وجہ ہے کہ زرتاج گل وزیر کو ان کے حلقہ انتخاب میں واپس آنے پر شاندار پروٹوکول دیا گیا۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ملک کی خودمختاری سب سے پہلے آتی ہے اور کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری پر بات کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں