Deputy Secretary PTI Aqeel Arain. 242

ڈپٹی سیکٹری پی ٹی آئی او آئی عقیل آرائیں کے والد کی وفات پر تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ :(مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان تحریک انصاف کی نیشنل باڈی، جدہ سٹی باڈی، مکہ سٹی باڈی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم، اور سابقہ عہدیداران کی طرف سے ڈپٹی سیکٹری او آئی سی پی ٹی آئی عقیل آرائیں کے والد کی وفات پر تعزیتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی
تمام شرکاء نے عقیل آرائیں کے والد کی وفات پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گڑی میں ہم عقیل آرائیں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں
اس موقع پر عقیل آرائیں نے گفتگوں کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا
کہ آپ سب کے یہ الفاظ محبتوں کی شکل میں میرے لئے اثاثہ ہیں۔ اللہ کی رضا پر راضی رہنا ہی ہمارا ایمان ہے
مرحوم کی مغفرت کےلئے اجتماعی دعا کرائی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں