پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا
اسٹا ف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا.
آج امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے تاہم انہوں سے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی.
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوال کیا کہ ‘مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا حق ہے۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے اُس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے 5 طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کیا تھا.