Defense Minister Khawaja Asif told who and when the new army chief will be announced 144

کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگا رہے ، نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو ہوگا. وزیر دفاع خواجہ آصف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگا رہے ، نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو ہوگا. وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو کریں گے۔ تعیناتی سینئر ترین جرنیل میں سے ہوگی۔ کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگایا جا رہا.
مزید گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی سمری 18 نومبر کے آس پاس آئے گی اور قوم کو 25 نومبر کو نئے آرمی چیف کا پتا لگ جائے گا.وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے متعلق قیاس آرائیاں میڈیا کی جانب سے پیش کردہ آپشنز اور فارمولے ہیں.
انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر دفاع تیسرے آرمی چیف کی سمری بھیجوں گا۔ نواز شریف دور میں جنرل راحیل اور جنرل باجوہ کی سمری 18 تاریخ تک بھیجی تھی 25 تاریخ کے پاس نواز شریف نے نام کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان جان بوجھ کر اس عمل کوگزشتہ سال سے متنازعہ بنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں