نیشنل رحمت اللعالمین وخاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے قیام پربروزجمعہ 23دسمبر ملک گیریوم تشکرمنایاجائےگا: 145

نیشنل رحمت اللعالمین وخاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے قیام پربروزجمعہ 23دسمبر ملک گیریوم تشکرمنایاجائےگا: کاشف مرزا صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اتھارٹی کےنام میں خاتم النبیین ﷺ کے الفاظ کااضافہ اتھارٹی کی حیثیت کو مزید واضح ومضبوط کرکے وزیراعظم شہباز شریف ووفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین کے وژن کاعکاس ہے جوانتہائی قابل ستائش عمل اورختم نبوت ﷺ پرکامل ایمان وعاشق رسول ﷺ ہونے کاعملی ثبوت ہے: کاشف مرزا
اتھارٹی کے قیام میں انٹرنیشنل ختم نبوت ودرود پاک ﷺ فیڈریشن کے صدرو آسٹریلین نیشنل اوورسیزپاکستانی محمدطارق کی خصوصی کاوش وکردار قابل فخر و تحسین ہے۔
قومی رحمۃاللعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی ایکٹ منظور ہونے پر بروز جمعہ 23دسمبرملک گیر یوم تشکر منایا جائے گا:
اس موقع پر تعلیمی اداروں میں طلبا کوسیرت النبی ﷺ بطورعملی نمونہ قوم ونسل نو کو کردار کی تعمیر بارے آگاہی و اذکاردرودپاک ﷺ خصوصی لیکچرز اور تقریبات کاانعقاد کیا جائےگا.
امید ہےاتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل میں ایسے قابل افرادکا انتخاب کیاجائے گاجو صاحب سیرت، کردار، علم و سکالرز ہونے کےساتھ مختلف شعبہ جات کے ماہراورحقیقی معنوں میں اتھارٹی کے فلسفہ، مقصداور پروگرامزکو معاشرے میں عملدرآمد کرانےکی سکت رکھتےہوں۔
اتھارٹی کے زریعے جدید تحقیق،عصری تقاضوں ومسائل کی روشنی میں حقائق کو واضح اورسیرت ﷺ کی اصل روح کی بنیاد پرنوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیت کوابھارنے وجدت پسندی سے کردارسازی ممکن ہے۔
ضروری ہے کہ عالمی برادری میں سیرت کی اصل روح اور بیانیے کی تشہیر کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کے غلط تصورات کا جوابی بیانیہ فراہم کیا جائے.
اتھارٹی کے زریعے دیگر مذاہب کے ساتھ تقابل ومشترکات کی تحقیقات وتقابل کاادیان کیا جائے۔
اتھارٹی کابنیادی مقصد سیرت النبیُ ﷺ اور ریاست مدینہ کے پہلوئوں پر تحقیق واعلی اقدار کی پاکستانی معاشرے میں عملدرآمد کے فلسفہ کے تحت کیاجائے: کاشف مرزا
امید ہےاتھارٹی سکولز نصاب اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ اور بچوں کو اپنی ثقافت سے متعارف کرانے کیلئےموجودہ نظام تعلیم میں کردار سازی اورتربیت پر خصوصی توجہ دے گی۔
امید ہے اتھارٹی نسل نوکے کردارو تربیت سازی کیلیے ہمہ وقت منظم ادارہ کےطور پر اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔
اگروطن عزیزکو ترقی کے راستے پر گامزن کرناہے تو ہمیں نوجوانوں کی کردارسازی کرنے کیلیے قرآن و سیرت ﷺ کوسمجھنے و عملی بنانےکیضرورت ہے۔
وزیراعظم وژن و قیادت میں اتھارٹی کے زریعے اسلاموفوبیا کے تدارک اوردنیابھرکی تحقیق کی بنیادپر اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروفاقی وزیرتعلیم راناتنویر حسین کا قومی رحمۃا للعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ تاریخی قدم ہے.
ریاست مدینہ کاحقیقی قیام قومی رحمۃا للعالمین و خاتم النبین ﷺ اتھارٹی کو قرآن وسنت و سیرت طیبہ ﷺ کے رہنما اصولوں پر حقیقی عملدرآمد سے ممکن ہے۔
سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں