( رپورٹ عدنان تابش ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
چھوٹے بھائی کو پچھلے سال چند افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا، جبکہ بڑا بھائی آج دریائے کابل میں حاجی زئی کے مقام پر نہاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف ولد غفار سکنہ پہلوان قلعہ شبقدر آج دریائے کابل میں حاجی زئی کے مقام پر دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر مںتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ ان دنوں سیلاب کے خطرے کے باعث شبقدر اور گرد ونواح میں ڈی سی چارسدہ نے دفعہ 144 کے تحت دریا میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ تاہم ان احکامات پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آرہا۔
یاد رہے کہ تقریبا ایک سال پہلے آصف کے بھائی واصف کو چند افراد نے کرکٹ میچ میں معمولی سی تلخ کلامی کے بعد رات کی تاریکی میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ ایک سال کے اندر دو نوجوان بھائیوں کی حادثاتی موت نے شبقدر کی باسیوں کو غمزدہ کردیا۔
