وریو قبیلہ خدمت کا دوسرا نام ہے۔ سپوت وریو خاندان کے سربراہ کی وفات سےضلع سیالکوٹ کے لوگوں کا حقیقی نقصان ہوا ہے 302

وریو قبیلہ خدمت کا دوسرا نام ہے۔ سپوت وریو خاندان کے سربراہ کی وفات سےضلع سیالکوٹ کے لوگوں کا حقیقی نقصان ہوا ہے

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)

ضلعی راہنما مسلم لیگ ن امیدوار برائے چئیرمین چوہدری محمد جمیل کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ عظیم باپ کے عظیم فرزند تھے۔ان کامزید کہنا تھا کہ وریو قبیلہ خدمت کا دوسرا نام ہے۔ سپوت وریو خاندان کے سربراہ کی وفات سےضلع سیالکوٹ کے لوگوں کا حقیقی نقصان ہوا ہے آج ہم ایک نڈر سیاستدان اور حقیقی لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ خوش اختر سبحانی کو پنجاب کا سب سے کم عمر ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہےخوش اختر سبحانی ارمغان سبحانی ایم این اے کے کزن سابق وفاقی وزیر چوہدری اخترعلی وریو کے بیٹے سابق وفاقی وزیر عبدالستار کے بھتیجے اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور ضلعی صدر مسلم لیگ طارق سبحانی بھائی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں