Dania Shah's mother's new statement came out 228

غسل دیتے وقت عامر لیاقت کے بیٹے کو قتل کا پتہ چلا تو وہ بھاگ گیا، میری بیٹی بیوہ اور حقدار ہے” دانیہ شاہ کی والدہ کا نیا بیان سامنے آگیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عامر کے بیٹے کو غسل کے وقت باپ کے قتل کا پتا چل گیا تھا اس لیے وہ بھاگ گیا میری بیٹی بیوہ ہے اور حق دار ہے ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کررہے ہیں.
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا کہ ایف آئی اے نے ہم پر کیس کیا، لودھراں پولیس اور ایف آئی اے کے 10 لوگ تھے جنہوں نے میرا ہاتھ توڑا، بچی کو مارا اور بغیر دوپٹے اور جوتی کے بچی کو گاڑی میں لودھراں سے کراچی لے آئے‘۔دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’بشریٰ کہہ رہی ہے کہ عامر کی کوئی پراپرٹی نہیں مگر عامر کی اربوں کی پراپرٹی ہے،عامر کے قتل کی کارروائی ہونی چاہیے اور جو جرم میں شامل نکلے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں