shoaib akhtar 273

آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے لگے

آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمینوں کی طرح شعیب اختر کی خطرناک باولنگ کا سامنا کرنے والے مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر کی باولنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی ،مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ شعیب اختر تیز ترین باولر تھے جن کا میںنے سامنا کیا ،وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی باولنگ کروا سکتے تھے ، اور مسلسل تین اورز میں بھی شعیب تیز باولنگ کر سکتے تھے ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی ، شاون ٹیٹ ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ باولر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ باولنگ کرتے تھے ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے نمبر ون ٹیسٹ باولر پیٹ کمنز نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشکل ترین بیٹسمین قرار دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں