Crowd press conference of District Police Officer Sheikhupura 231

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کی تھانہ فیکٹری ایریا میں پر ہجوم پریس کانفرنس 

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض)
جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف تحصیل فیروز والہ پولیس کی بڑی کاروائیاں تھانہ فیکٹری ایریا اور فیروز والہ پولیس ٹیم نے چھ ڈکیت و چور گینگ کے گیارہ ارکان گرفتار کر کےکروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی، طلائی زیورات،قیمتی موبائلز فونز،غیر قانونی جدید اسلحہ ، بیس لاکھ روپے مالیت کا مال مویشی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے تھانہ فیکٹری ایریا میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے برآمد شدہ مال مسروقہ نقدی ،موٹر سائیکلیں صحافی برادری کے سامنے مالکان کے حوالے کیا اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے دوران پریس کانفرنس صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا
 آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کے ویژن کے مطابق شہروں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او عامر محبوب اور تھانہ فیروز والہ کے ایس ایچ او عمر شیراز گھمن نے ڈی ایس پی فیروز والہ ناصر مشتاق کی نگرانی 
میں پولیس ٹیم نے کاروائیاں کر کے خطرناک ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر کے ایک کروڑ بیس لاکھ کے قریب نقدی بیس لاکھ روپے مالیت کی چھ سے زائد بھینسیں لاکھوں روپے مالیت کی پندرہ سے زائد مختلف کمپنی کی موٹر سائیکلیں،قیمتی موبائلز فونز برآمد کیے ڈپی او شیخوپورہ فیصل مختار نے دعوی کیا کہ اتنے بڑے ایریئے میں محدود نفری نے اپنے فرائض سر انجام دیتے جرائم کی بیخ کنی کے شب و روز کام کیا پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے برآمد کیا جانے والا مال مسروقہ اور نقدی مالکان کے حوالے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں