(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اجلاس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر سروت، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ڈاکٹر امبرین، سائیکیٹری وارڈ نشتر ہسپتال سے ڈاکٹر نعیم نے شرکت کی۔آئندہ چند دنوں میں پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کی جائے گی۔سائیکالوجیکل پروفائلنگ کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کا اندازہ لگایا جا سکے اور ان کی ویلفئیر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا سکیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے انچارج سیکیورٹی شبانہ سیف بطور فوکل پرسن اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔