Congratulations to all newly elected candidates of Jamiat Ulema-e-Islam 161

جمعیت علماء اسلام کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جمعیت کے تمام نو منتخب امیداورں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہو مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان جمعیت علماء اسلام سعودی عرب

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان نے اپنے اخباری بیان میں بلوچستان کے حالیہ بلدیاتی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر جمعیت کے تمام نو منتخب امیداورں کو دلی مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ جے یو آئی کی سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی جماعتی کارکنوں کیلئے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ آنیوالے عام انتخابات میں بھی جے یو آئی اکثریت کی نشستیں جیت کر اپنی حکومت بنائیگی اور پاکستان کو ایک ترقیافتہ اور خوشحال ملک بناکر اصل تبدیلی کارکردگی کے ذریعے پوری قوم پر واضح کریگی لہذا ضروری ہے کہ کارکن پوری محنت اور لگن کیساتھ جماعت کا پیغام گھرگھر پہنچاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔آخر میں انہوں نے بلوچستان کے بلدیاتی الیکشن میں جمعیت کی واضح اور شاندار کامیابی پر پوری جماعت خصوصاً  مرکزی و صوبائی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندے ملک و قوم اور جماعت کی خدمت اور اسلام کی سربلندی کیلئے پہلے سے زیادہ کوشش اور محنت کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں