جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی بہترین کارکردگی پر جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سے مبارکباد اور خراج تحسین ۔قاری ابدالی سیکٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ریاض 386

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی بہترین کارکردگی پر جمعیت علماء اسلام ریاض کی طرف سے مبارکباد اور خراج تحسین ۔قاری ابدالی سیکٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ریاض

رپورٹ الرياض نمائندہ خصوصی: ( شاہین جاوید تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے بلوچستان میں حالیہ بلدیاتی بلوچستان میں بھرپور کامیابی پر ہم جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع ۔اور جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود شاہ سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اور بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جمعیت علماء اسلام، قائد جمعیت اور کتاب کے نشان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ۔یقینا یہ بلوچستان کی غیور عوام کی فتح ہے ۔اور ان کی اسلام دوستی کی واضح ثبوت ہے ۔
اور یہ ان قوتوں کو واضح پیغام ہے ۔جو پاکستان میں اسلامی تہذیب اور جمعیت کی سیاست ختم کرنے کی دعوے کر رہے تھے اور خوابیں دیکھ رہے تھے ۔
الحمداللہ بلوچستان کی طرح پاکستانی عوام اسلام کی جذبہ سے سرشار ہیں ۔اور علماء کی قیادت پر اعتماد کرتے ہے۔ جس کی واضح ثبوت بلوچستان کی بلدیاتی انتخابات ہیں.
جمعیت علماء اسلام ریاض بلوچستان کے عوام اور جماعت کی اس خوشی میں برابر شریک ہیں. ہم امید کرتے ہیں ۔کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کامیاب امیدوار عوام کی توقعات پر پورا اترے گے ۔ کیونکہ عوام کی خدمت ایک عبادت ہے ۔اور عبادت اور حکومت جمعیت علماء اسلام کے مقصود ہے ۔اللہ تعالی سب کامیاب امیدواران کو توفیق عطاء فرمائے ۔کیونکہ اصلی امتحان اب شروع ہوا ہے۔اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں