Commissioner Peshawar Division Riaz Khan Mehsud 241

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے احکامات پر پشاور کو نشئی افراد سے پاک کرنے کے لیےاہم اجلاس

رپورٹ نمائندہ خصوصی پشاور(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کے احکامات پر پشاور کو نشئی افراد سے پاک کرنے کے لیےاہم اجلاس 23 فروری بروز بدھ دوپہر 12/30 بجے کو طلب کر لیااجلاس میں اعلی حکام اور انتظامی افسران سمیت سوشل ورکرز اور صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے پشاور میں موجود نشئی افراد کی تعداد کے مطابق سرکاری مراکز صحت،ہسپتالوں اور نجی فلاحی مراکز میں انتظامات کیے گئے ہیں انشاءاللہ ایک ساتھ تمام نشئی افراد کو
گرفتار کرکے علاج کے لیے مراکز میں منتقل کر دیا جائے گا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کرکے معاشرے کے مفید شہری بنائیں جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں