پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ ایکشن 228

پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ ایکشن

رپورٹ کامران سلہری ، کوٹلی لوہاراں (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ ایکشن ۔ ایس ایچ او مبشر مقصودکی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ۔پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں عمران شاہ ولد منیر سے 1220گرام اور شمس پرویز ولد نذیر سے 1360 گرام کو چرس برآمد کر کے گرفتار لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں مبشر مقصود نے صجافیوں سے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور منشیات میں ملوث اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کی تھانہ میں کوئی جگہ نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر پاکستان کے دشمن ہیں یہ پاکستان کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں کیونکہ نوجوان نسل ہمارا آنے والا کل ہیں ملک کی بھاگ دوڑ ان کے ہاتھ میں ہے اسے بچانا ہمارا فرض ہے اور نوجوان کی رگوں میں زہر گھولنے والے معاشرتی ناسور اور ان کی سرپرستی کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیں گی اور کرپشن جیسے ناسور کی روک تھام کرنے کے لیے اقدامات میں خود کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں