پاکستان بیت المال کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑے تقسیم کئے گئے 182

پاکستان بیت المال کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑے تقسیم کئے گئے

کوٹلی لوہاراں نمائندہ خصوصی (کامران سلہری، تازہ اخبار,پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان بیت المال کی طرف سے مستحق خواتین میں کپڑے تقسیم کئے گئے.
ووکشنل دستکاری سینٹر کھروٹہ سیداں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی یوسی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کھروٹہ سیداں شہزادہ سید خرم شاہ سابقہ لیڈی کونسلر سیدہ طاہرہ تنویر جنرل سیکٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)سید تنویر حسین شاہ رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)سید کاظم رضا رضوی.
اس موقع پر مقررین نے پاکستان بیت المال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کے انشاءاللہ پاکستان بیت المال کے زیر سایہ چلنے والے دستکاری سینٹر کے بارے میں آگاہی مہم آج شروع کر دیں گے تاکہ مستحق طالبات زیادہ سے زیادہ دستکاری سینٹر میں ہنر مند بن کر خود کفیل ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں