Chinese Consul General says that Pakistan does not need to panic in our presence. According to details, Chinese Consul General in Lahore Ping Xingwu said that Pakistan does not need to panic about imperialism. China is with Pakistan in every hour of difficulty. 258

پاکستان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔چینی قونصل جنرل کا بیان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے پاکستان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل پنگ زنگ وو نے کہا کہ پاکستان کو سامراجیت سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دونوں ملکوں کے عوام میں بھی مضبوط تعلقات کی تحریک شروع ہو چکی۔پاکستان کی خود مختاری ، اس کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ یہاں معاشی ترقی، توانائی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر چین کی اولین ترجیحات میں ہے۔
کمیونسٹ پارٹی چائنہ نے پہلے صدی کے اہداف خوشحالی، امن اور ترقی کامیابی سے حاصل کیے ہیں اور اب نئی منازل کی طرف گامزن ہے۔ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے قیام کے سو سال اور پاک چین تعلقات کے سفر کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد پاک چین کی سٹریٹجک پارٹنر شپ مضبوط بنیادوں پر پروان چڑھی،اور پاک چین دوستی کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ۔
چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور حکومتوں سے مل کر پاکستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں